ڈینگی سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، مصطفی کمال
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں ،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوامی سطح پر فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ وفاقی وزیر صحت کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کی موجودہ صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دینے پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اس موقع پر کہا کہ ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوامی سطح پر فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ہسپتالوں میں بخار کے مریضوں کے لیے الگ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی فوری تشخیص اور علاج ممکن بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کندھکوٹ، جماعت اسلامی کے اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے غلام مصطفی میرانی ، حافظ نصراللہ چنا،مولوی رفیع الدین چنا اور محمدعبدالعزیز سومرو خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار