پاکستان کشمیری عوام کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے؛دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
سٹی 42:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا اہلیان کشمیر آزاد جموں و کشمیر میں مکمل سیاسی و شہری حقوق سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایک بیان میں بتایا کہ آزاد کشمیر کے عوام جمہوری مستقبل کے تعین میں فعال کردار ادا کرتے ہیں۔پاکستان کشمیری عوام کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان پُرامن احتجاج کے حق اور عوامی جذبات کے احترام پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان کشمیری عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔یہ عزم پاکستان کی آئینی ذمہ داری کے ساتھ اخلاقی فرض بھی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام بھارتی جبر و مظالم کا شکار ہیں،بھارت نے کشمیری عوام کی بنیادی آزادیوں کو سلب کر رکھا ہے۔بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش ہے۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے،آبادیاتی تبدیلی اور شہری آزادیوں کے انکار نے بھارتی جبر کو مزید واضح کر دیا ہے، بھارت کو آزاد کشمیر پر بے بنیاد الزام تراشی کے بجائے اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں، بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا احترام کرنا ہوگا،مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کشمیری عوام دفتر خارجہ
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔