پنجاب؛ دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم، تمام کاغذی کارروائی ڈیجیٹل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم کرتے ہوئے تمام کارروائی ڈیجیٹل کردی ہے۔ اس اقدام سے حکومت کو کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔
چیف سیکریٹری پنجاب آفس کے ترجمان کے مطابق سول سیکریٹریٹ اور حکومت پنجاب کی تمام کاغذی کارروائی ڈیجیٹل کر دی گئی ہے، جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، اب سے تمام پیپر ورک ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ سول سیکریٹریٹ سےتمام ہارڈ کاپی فائلز ڈسپوز کر نے کے لیے جمع کر لی گئی ہیں اور تمام فائلز اور کاغذات ای فاس پر اپ لوڈ ہوں گے۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
ترجمان نے کہا کہ روایتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اسٹیشنری کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، 80 فیصد سے زائد اسٹیشنری کا بجٹ ختم کر دیا جائے گا، کام کی رفتار تیز ہوگی اور کسی بھی دفتر میں فائل رکھنے کی صورت میں چیف سیکررٹری آفس کے لیے الرٹ جاری ہو گا۔
ترجمان نے کہا کہ ای فاس پر تمام فائلز ڈیجیٹلی اپ لوڈ ہوں گی جن کو ٹریک کیا جا سکے گا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کرکٹرسرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں تفویض
کراچی (نیوزڈیسک): پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی نے اہم ذمہ داریاں دے دی ہیں۔
پاکستان کو دو آئی سی سی ٹرافیاں جتوانے والے واحد سابق قومی کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اہم ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔
سرفراز احمد اب مستقبل کے قومی کرکٹرز کو تیار کریں گے۔ اس کے لیے انہیں پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کرکٹ کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 کے اور دوروں کے معاملات کو دیکھیں گے اور دونوں ٹیموں کے ساتھ بیرون ملک دورے بھی کر سکیں گے۔
پہلی بار 2006 میں انڈر 19 کپ پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتا تھا اور فائنل میں مدمقابل روایتی حریف بھارت تھا۔
سال 2017 میں پاکستان ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے پاس تھی اور انہوں نے گرین شرٹس کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پہلی بار پاکستان کو جتوائی تھی اور اس بار بھی مدمقابل روایتی حریف بھارت ہی تھا۔