کاپوریٹو فارمنگ کے ذریعے دیہی معیشت اور غذائی تحفظ کے لیے اہم اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
وفاقی حکومت نے کاپوریٹو فارمنگ کے ذریعے دیہی معیشت اور غذائی تحفظ کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی خوراک و تحفظ، رانا تنویر حسین نے کاپوریٹو فارمنگ اور مارکیٹنگ کے اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی اصلاحات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاپوریٹو فارمنگ دیہی معیشت کو فروغ دے گی اور قومی غذائی تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ چھوٹے اور درمیانے کسانوں کو جدید مشینری اور موسمیاتی تکنیکوں تک رسائی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاپوریٹو فارمنگ ماڈل کی بدولت کسانوں کو منصفانہ منافع کی ضمانت دی جائے گی جبکہ حکومت کا کسانوں کے لیے کاپوریٹو فارمنگ ماڈل کی مدد سے جدید ذخیرہ اندوزی اور پروسیسنگ یونٹس فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو تکنیکی رہنمائی اور مالی معاونت فراہم کر کے کامیاب بنانے کا عزم کیا گیا ہے اورایس آئی ایف سی کی کوششوں سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم اور ملک بھر میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
سموگ سیزن کے دوران طلبا کے تحفظ کیلئے ایڈوائرزی جاری
جنید ریاض :پنجا ب حکومت نے سموگ سیزن کے دوران طلبا کے تحفظ کیلئے ہدایات جاری کردیں۔
سموگ سیزن کے دوران سکولوں میں تمام کھیلوں، اسمبلی اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائدکردی گئی ہے،سکولوں کو ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر پر آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جس کی رپورٹس سوشل میڈیا پر شیئر کی جائیں گی۔
ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ سموگ کے دوران کمرہ جماعت صاف ستھرا اور ہواداررکھاجائے،سکولوں کو کچرا جلانے سے سختی سے روک دیا گیا ہے اور مناسب ڈسپوزل لازمی قراردے دیاگیاہے۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
پنجاب حکومت کی جانب سےسکولوں کو یہ بھی کہاگیاہے کہ دمہ اور دل کے مریض طلبہ کا ایمرجنسی ہیلتھ ریکارڈ برقرار رکھاجائے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ایئر کوالٹی انڈیکس روزانہ مانیٹر کرنے کا حکم دیاگیاہے۔
سکولوں کو ہفتہ وار رپورٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔