تنظیم سازی کیلیے عہدیداران لوگوں سے رابطے میں رہیں، یاسرسائیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-2-7
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں نے حیدرآباد اپنی رہائش گاہ یاسر ہاؤس میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان یاسر سائیں کے پرسنل سیکرٹری نعمت اللہ کاندھو، ترجمان یا سیر ہاس فقیر امین امدانی علی جان ڈائری رہنما امتیاز علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ پیر یاسر سائیں نے حیدرآباد میں پارٹی کو منظم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں آئندہ الیکشن میں حیدرآباد سے بھی امیدوار نامزد کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پیر یاسر ہاؤس کے دروازے تمام کارکنان ورکروں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ملکی سیاست پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مہنگائی پر مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے اور ایک بار پھر سے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر کے عوام پر جو مہنگائی کا بم گرایا ہے اس سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید مہنگائی کی دلدل میں دھکیلتی جا رہی ہے، انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ٹیکسوں اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کو مزید دبانا ناقابل قبول ہے اس حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی ایجنڈا نہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے جس پر انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول چار روپے سات پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے چار پیسے فی لیٹر اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یاسر سائیں انہوں نے عوام کو کہا کہ
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔