پنجاب کی ذمہ دار ہوں اس کے لیے فائٹ بھی کروں گی، مریم نوازشریف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں پنجاب کے معاملات کی ذمہ دار ہوں اور اس کے حق کے لیے ہر سطح پر فائٹ کروں گی۔
وہ گورنر ہاؤس لاہور میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔
وزیراعلیٰ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پنجاب میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی تعیناتیاں ختم کر دی گئی ہیں، تمام تقرریاں سو فیصد میرٹ پر ہورہی ہیں اور کرپشن کے معاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، ای ٹینڈرنگ کے ذریعے تمام کنٹریکٹس خالصتاً شفافیت سے دیے جارہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی عزت دنیا میں معاشی اور دفاعی طاقت سے جڑی ہے، اسی لیے ہم پنجاب کو ترقی اور خود انحصاری کی راہ پر ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج، نیوی اور ایئر فورس کو مبارکباد دی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، 500 دیہات کو ترقی دی جارہی ہے اور صحت کے مراکز کو یورپی معیار کے برابر بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران پنجاب حکومت نے تاریخ کا سب سے بڑا انخلا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، جبکہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے متاثرین کی جانیں بچائی گئیں۔
شرکا وفد میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران، سول آفیسرز اور 26 ممالک کے 47 غیر ملکی افسران شامل تھے، جنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے فلاحی اور اصلاحاتی منصوبوں کو سراہا۔ بنگلادیش کے مندوب نے مریم نواز شریف کی عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گورنر ہاؤس لاہور مریم نوازشریف نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس وزیراعلٰی پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گورنر ہاؤس لاہور مریم نوازشریف نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس مریم نوازشریف نے کہا کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
جہلم میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں جدید ٹریکٹر تقسیم کر دیے گئے۔
وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔ ان میں سے 10 کسان جہلم، 10 دینہ اور 19 کسان سوہاوہ کے رہائشی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے تحت ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے تاکہ کسان سستے داموں جدید زرعی مشینری حاصل کر سکیں۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں زراعت کو فروغ مل رہا ہے اور کسانوں کو جدید زرعی مشینیں فراہم کرنے سے پنجاب میں زراعت جدید اور خود کفیل ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ای میکنائزیشن کا عمل پنجاب میں زراعت کے نئے دور کا آغاز ہے اور کسانوں کی ترقی ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔
سوپر سیڈرز، بیلرز، کبوٹا مشینوں کے استعمال سے فصل جلانے اور سموگ پر قابو پانے کے ساتھ جدید زراعت کے فروغ میں بھی مدد مل رہی ہے۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، للہ جہلم روڈ کی تعمیر، ڈی ایچ کیو جہلم میں نئے بلاک اور صحت کی سہولیات، دینہ میں ٹی ایچ کیو کا قیام اور لاہور-سیالکوٹ موٹر وے سے جہلم کو لنک کرنے جیسے منصوبے عوامی خدمت کی مثال ہیں۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور ملک کی معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جبکہ وہ اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کی خدمت کے لیے دن رات مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔
دینہ اور سوہاوہ میں گیس کی فراہمی کے دیرینہ مطالبات کو جلد پورا کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر علی پرویز سے خصوصی درخواست بھی کی جائے گی۔