وفاقی وزرا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:وفاقی حکومت ، آزادکشمیر حکومت اور ایکشن کمیٹی کے مابین معاہدہ کے نکات سامنے آگئےہیں اور معاہدہ پر عملدرآمد کیلئے وفاقی وزیر امیر مقام کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
تین صفحات پر مشتمل نوٹیفکیشن کے مطابق تشدد اور توڑ پھوڑ سے متعلقہ واقعات کی تحت ضابطہ ایف آئی آرز درج کی جائیں گی۔ جہاں ضرورت ہو وہاں اہلکاروں کی شہادتوں پر انسداد دہشتگردی ایکٹ لگایا جائیگااور جہاں ضرورت ہوگی وہاں عدالتی کمیشن بنایا جائیگا۔

یکم اور2 اکتوبر 2025 کوجاں بحق ہونے والے افراد کومعقول معاوضہ دیا جائے گا۔ گولی لگنے سے زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے معاوضہ دیا جائیگا۔ حکومت 20 دن کے اندر ہر مرنے والے کے خاندان کے ایک فرد کو نوکری دیگی۔

مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے لیے دو اضافی انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری تعلیمی بورڈز قائم کئے جائیں گے اور انہیں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد سے منسلک کیا جائے گا۔
معاہدہ کے مطابق منگلا ڈیم اپ ریزنگ پراجیکٹ کی صورت میں ضلع میرپور کے توسیعی خاندانوں کی زمینوں کا قبضہ 30 دنوں میں ریگولرائز کر دیا جائے گا۔
لوکل گورنمنٹ ایکٹ کوسپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس کی موجودہ شکل میں اصل لوکل گورنمنٹ کی روح کے مطابق لایا جائیگا۔آزادکشمیر حکومت15 دنوں کے اندر ہیلتھ کارڈ کے نفاذ کے لیے فنڈز جاری کریگی۔
آزاد کشمیر کے ہر ضلع میں مرحلہ وار ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشینیں وفاقی حکومت کی فنڈنگ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے نظام کی بہتری کیلئے10 ارب روپے فراہم کریگی،کابینہ کا حجم کم کر کے 20 وزراء/مشیر کر دیا جائیگا۔
انتظامی سیکرٹریوں کی تعداد کسی بھی وقت 20 سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اس مقصد کے لیے سول ڈیفنس کے محکموں کا SDMA کے ساتھ انضمام کیا جائے گا۔
احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ضم کیا جائے گا۔ آزادکشمیر کا احتساب ایکٹ حکومت کے نیب(پاکستان) قوانین کے مطابق لایا جائے گا۔
حکومت پاکستان کہوڑی کامسر(3.

7 کلومیٹر) اور چپلانی (0.6 کلومیٹر) نیلم ویلی روڈ میں دو سرنگوں کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کریگی اور منصوبے کو سعودی ترقیاتی فنڈ کے تحت 6 دسمبر 22 کو پی سی 1 کے مطابق ترجیح دی جائے گی۔
معاہدہ کے مطابق قانونی اور آئینی ماہرین پر مشتمل ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی امہاجر اراکین کے معاملے پر غور کریگی ، کمیٹی میں دوقانونی ماہرین کے علاوہ وفاقی حکومت، آزادکشمیر حکومت اور ایکشن کمیٹی کے نمائندے شامل ہونگے۔
کمیٹی کی حتمی رپورٹ پیش کرنے تک مہاجروزراء کی مراعات، فنڈز کی تقسیم، وزارتوں کی حیثیت ملتوی رہے گی۔
معاہدہ کے مطابق بنجوسہ (21 ستمبر 2025) مظفرآباد (30 ستمبر اور 1 اکتوبر)، پلاک (1 اکتوبر) دھیرکوٹ (1 اکتوبر) میرپور (2 اکتوبر) اور کوٹلی (1 اکتوبر) کے واقعات میں ایف آئی آر زکے اندراج کیلئے ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائیگا۔
میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اعلان موجودہ مالی سال کے اندرکیا جائیگا۔جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس پنجاب یا خیبرپختونخوا کے برابر لایا جائے گا۔
ہائیڈرل پراجیکٹس پر ہائیکورٹ کے 2019 کے فیصلے پرعملدرآمد ہوگا،10اضلاع میں پانی فراہمی کی سکیمیں لائی جائیں گی،تمام ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹر اور نرسریوں کے لیے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔
گلپور میں پل کی تعمیر،گلگت بلتستان اور فاٹا کی مشابہت پر ایڈوانس ٹیکس میں کمی۔تعلیمی اداروں میں داخلے میں اوپن میرٹ کی شرائط بھی معاہدے میں شامل ہیں۔
کشمیر کالونی ڈڈیال کے لیے واٹر سپلائی سکیم اور ٹرانسمیشن لائن،مینڈر کالونی ڈڈیال کے مہاجرین کو ملکیتی حقوق فراہم کئے جائیں گے۔
حکومت کی طرف سے 1300سی سی سے زائد کاروں کے استعمال کے خصوصی حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ٹرانسپورٹ پالیسی کا جائزہ لیا جائیگا۔2اور3اکتوبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف واقعات کے دوران گرفتار کشمیری مظاہرین کو رہا کیا جائیگا۔
مذکورہ معاہدے کی نگرانی اور نفاذ کے لیے، وفاقی حکومت، آزادکشمیرحکومت اور ایکشن کمیٹی کے نمائندوں پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہےجو تنازعات کے حل کی بھی ذمہ دار ہوگی۔

کمیٹی کام کے طریقہ کار کے قواعد و ضوابط وضع کریگی اور بجٹ کی مختص اور دیگر رکاوٹوں کی روشنی میں ہر فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ٹائم لائنز کا تعین کرے گی۔
یہ کمیٹی عدلیہ، سرکاری افسران اور وزراء کو اختیار کردہ موجودہ مراعات اور مراعات/فرنج فوائد کا بھی جائزہ لے گی تاکہ اسے معقول بنایا جا سکے۔

کمیٹی میں وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری بھی شامل ہوں گے جبکہ آزادکشمیر حکومت اور ایکشن کمیٹی کے دو ، دو نمائندے شامل ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا خواجہ آصف نے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کی نوید سنا دی اسلام آباد: آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل، رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری اسرائیلی فوج کے انخلا اور جنگ بندی کی شرط پر تمام یرغمالیوں کی رہائی کےلئے تیار ہیں؛ حماس آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے آزاد کشمیر پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے، وزارت خارجہ فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے سامنے فلسطین کے حق میں نعرے لگادیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایکشن کمیٹی کے

پڑھیں:

ایکشن کمیٹی ایک حقیقت، ریاستی معاملات چلانے کے لیے 20 رکنی کابینہ تشکیل دوں گا، فیصل ممتاز راٹھور

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی ایک حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا، ریاست کے معاملات کو چلانے کے لیے 20 رکنی کابینہ تشکیل دوں گا۔

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اسمبلی میں پہلا خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج بلاول بھٹو نے مجھ پر اعتماد کیا اور ذمہ داری سونپی، اللہ جب ذمہ داری دیتا ہے تو نبھانے کی ہمت بھی عطا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

انہوں نے کہاکہ یہ ذمہ داری مجھ اکیلے پر نہیں بلکہ ان تمام لوگوں پر ہے جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، میں آصف زرداری، بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا شکر گزار ہوں۔

آزاد کشمیر کے منتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مظفرآباد پہلی مرتبہ ہوا کہ جانے والی وزیر اعظم آنے والے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا۔سابق وزیر اعظم کی قلم میں تب حرکت ہوتی تھی جب بھونچال آتا تھا۔چند فیصلے غلط بھی ہوئے،عوام مسائل کو ضرر حل کرنا ہے لیکن وسائل اندر رہ کر pic.twitter.com/YsS4R296Ff

— Saqib Ali Rathore (@SaqibAliRathore) November 17, 2025

فیصل راٹھور نے کہاکہ آج پہلی بار ہوا کہ جانے والا وزیراعظم آنے والے کو خوش آمدید کہہ کر رخصت ہوا۔

انہوں نے انوارالحق پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم کے قلم میں تب حرکت ہوتی تھی جب بھونچال آ جاتا تھا، ہم سے چند غلط فیصلے بھی ہوئے۔ وسائل کے اندر رہ کر بہت سے مسائل حل کیے جا سکتے تھے مگر تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ بطور وزیراعظم عہد کرتا ہوں کہ میرے قلم سے تاخیر نہیں ہوگی۔

فیصل راٹھور نے کہاکہ لوگ سمجھتے ہیں ہم مراعات یافتہ طبقہ ہیں، مگر ایسا کچھ نہیں، میرے والد نے ایک ہی مکان دوستوں کی مدد سے بنایا جسے میں نے الیکشن اخراجات کے لیے بیچا۔

وزیراعظم نے کہاکہ آج جو میرے اثاثے ہیں وہ وزارت عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجیے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ آج حکومت بنانے کے لیے شامل ہوئے وہ پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں اور آئندہ پی پی ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑیں گے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟

واضح رہے کہ چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد کشمیر آزاد کشمیر اسمبلی پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد چوہدری انوارالحق فیصل ممتاز راٹھور مسلم لیگ ن وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وکلاء ایکشن کمیٹی اجلاس، وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کے مطالبے پر اختلاف
  • وکلاء ایکشن کمیٹی اجلاس، وفاقی آئینی عدالت بائیکاٹ کے مطالبے پر اختلاف
  • گلگت، کارکنوں کی گرفتاری پر عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا
  • آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا ملک بھر کے وکلا سے آئینی عدالت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ
  • حکومت کو گرانا ہے ورنہ پاکستان ڈوب جائیگا،اپوزیشن اتحاد
  • سیکرٹری کے پاس صرف ایک گاڑی ہوگی، ایکشن کمیٹی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا، نو منتخب وزیر اعظم آزادکشمیر
  • ایکشن کمیٹی ایک حقیقت، ریاستی معاملات چلانے کے لیے 20 رکنی کابینہ تشکیل دوں گا، فیصل ممتاز راٹھور
  • بارڈرز کی بندش: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں بڑی کمی  
  • وفاقی حکومت کا پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
  • بنگلادیش اور قطر کے درمیان مسلح افواج کی ڈیپوٹیشن معاہدے پر دستخط