پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک۔ای پی اے) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصدزونگ کے گرین اور کاربن میں کمی لانے جیسے اقدامات کے تحت اسلام آباد بھر میں وسیع پیمانے پرشجرکاری مہم کا آغازکرنا ہے۔

زونگ کے ہیڈکوارٹرز میں اس معاہدہ دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل سید ابرار حسین اور ڈائریکٹر ڈاکٹر محسنہ زبیر جبکہ زونگ کی جانب سے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز، برانڈ اینڈ سسٹین ایبلٹی نبیلہ یزدانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز اینڈ سسٹین ایبلٹی عندلیب اسلم نے پہلا پودا لگا کرشجرکاری کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

شجرکاری مہم کا مقصد موسمیاتی تبدیلی، فضائی آلودگی اور حیاتیاتی تنوع کے نقصانات سمیت درپیش ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے جس کے لیے اسلام آباد میں سبزہ کو فروغ دیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے شہر کے مختلف مخصوص علاقوں میں تقریباً ساڑھے تین ہزار(3500) مقامی پودے لگائے جائیں گے۔

زونگ فورجی کی ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز، برانڈ اینڈ سسٹین ایبیلٹی نبیلہ یزدانی نے کہا کہ ،”ماحولیاتی ذمہ داری زونگ کے بنیادی طریقہ کار کا لازمی حصہ ہے۔ یہ شجرکاری مہم ہماری اس وابستگی کی عکاس ہے کہ ہم پائیداری کو اپنے آپریشنز میں شامل کریں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسلام آباد اور اس سے آگے کے لیے ٹھوس اور طویل المدتی ماحولیاتی اثرات پیدا کریں۔”

ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل سید ابرار حسین نے کہا کہ ،”زونگ کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان کے ماحولیاتی مسائل کا عملی حل نکالنے کی عمدہ مثال ہے۔مقامی درخت لگانے اور کمیونٹی میں آگاہی پیدا کرنے کے ذریعے ہم نہ صرف اسلام آباد کے گرین انفراسٹرکچر کو بہتر بنا رہے ہیں بلکہ فضائی معیار، حیاتیاتی تنوع اور موسمی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ایسے اقدامات سے یہ بھی ظاہر ہوتاہے کہ مشترکہ کوششیں ہمارے شہروں کے لیے کس طرح ایک پائیدار مستقبل تشکیل دے سکتی ہیں۔”

شراکت داری کے تحت عوام کے لیے آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں گی تاکہ کمیونٹی کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور ماحولیاتی نگہداشت کا کلچر فروغ پاسکے۔مزید یہ کہ ان اقدامات سے شہریوں میں اپنی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جائے تاکہ وہ سبز طرزِ عمل اختیار کریں۔ ان کوششوں کا مقصد طویل المدتی ماحولیاتی فوائد حاصل کرناہے بھی ہے جن میں فضا سے کاربن کوزیادہ سے زیادہ جذب کرنا اورشہروں کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں کمی لانا شامل ہے۔

زونگ فورجی ایسے اقدامات کے ذریعے پائیدار ترقی، کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور پاکستان میں ایک سرسبز مستقبل کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اشتہار

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اسلام آباد کے ساتھ زونگ کے کے لیے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف