حیدرآباد ، ایس بی سی اے میں بدعنوانی کا بازار گرم،سنگین سوالات اٹھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
لطیف آباد یونٹ نمبر ۱، پلاٹ نمبر ۷۵۳ (بلاک ڈی)میںغیر قانونی اقدامات پر متعلقہ حکام کی خاموشی
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب نے اختیارات سے تجاوز کر کے غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی، ذرائع
(رپورٹ: اظہر رضوی) حیدرآبادکے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر ۱، پلاٹ نمبر ۷۵۳ (بلاک ڈی) پر واقع ایک عمارت کی تعمیر کے حوالے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے قوانین اور ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی سامنے آ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق زیرِ تعمیر عمارت میں ایس بی سی اے کے قواعد و ضوابط کو ہوا میں اُڑا دیا گیا جبکہ متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کیے بغیر تعمیراتی اجازت دی گئی۔ اس صورتحال کے باعث واٹر اینڈ سیوریج کے بنیادی انفراسٹرکچر کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مزید یہ کہ ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب پر الزام ہے کہ وہ ریجنل ڈائریکٹر کے ماتحت رہتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کر کے متعدد غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دے رہے ہیں، جس کے باعث سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے غیر قانونی اقدامات پر متعلقہ حکام کی خاموشی بھی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے میں بدعنوانی کا بازار گرم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ایس بی سی اے
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔