لاہور: سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کی لاش برآمد، بچی کی تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کی لاش تقریباً 3 کلومیٹر دور آؤٹ فال روڈ سے برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ 9 ماہ کی بچی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان سیر و تفریح کے لیے لاہور آیا تھا۔ اہلِ خانہ پہلے مینارِ پاکستان گئے اور بعد ازاں داتا دربار پہنچے۔ اسی دوران خاتون اپنی کمسن بچی کے ساتھ سیوریج لائن کی منڈیر پر بیٹھی تھیں کہ اچانک دونوں نیچے گر گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو 24 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈائریکٹر ٹیپا شبیر حسین کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب پراجیکٹ ڈائریکٹر زاہد عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر شبیر احمد کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خاتون کی لاش ملنے سے قبل ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جس سیوریج ہول میں گرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، وہاں تکنیکی طور پر کسی انسان کا ڈوبنا ممکن نہیں۔
نشاندہی کی گئی جگہ داتا دربار کے قریب پرندہ مارکیٹ میں واقع ہے، جہاں انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی کھدائی کی جا چکی تھی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کے وقت علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا، تاہم اسپیشلائزڈ ٹیمیں اور غوطہ خور چند ہی منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔
لاہور انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیوریج لائن کا معائنہ کیا گیا، جہاں بظاہر کسی حادثے کے شواہد نہیں ملے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیوریج لائن
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔