سانحہ گل پلازہ: مزید 12 افراد کی باقیات کی شناخت کرلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونیوالے مزید 12 افراد کی باقیات کی شناخت کرلی گئی۔ سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق جاں بحق 12 افراد کی شناخت اینٹی موٹم ڈیٹا اور گل پلازہ میں پروف آف پریزنس سے کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد سے شاپنگ کیلئے آنے والی فیملی کے 3 افراد کی شناخت ہوئی ہے، اینٹی موٹم ڈیٹا سے عمرنبیل، ان کی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ اور بیٹے علی کی باقیات کی شناخت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی موٹم ڈیٹا سے خضر علی، حیدر علی، عامر علی، ابوبکر، یاسین، صداقت اللہ، یوسف خان، نعمت اللہ اورعبداللہ کی شناخت ہوئی ہے۔شناخت کے بعد جاں بحق 12 افراد کی باقیات لواحقین کے سپرد کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد میں سے اب تک 39 کی شناخت ہوچکی ہے، 20 کی شناخت ڈی این اے، 6 کی چہرہ شناسی اور ایک کی شناختی کارڈ سے کی گئی جب کہ سانحے گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :