فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج، فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان تاریخی معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (اسپورٹس ڈیسک )فیفا اور ٹک ٹاک نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی کوریج کو مزید وسعت دینے اور شائقین کیلئے منفرد تجربہ فراہم کرنے کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے پریفرڈ پلیٹ فارم معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ اس شراکت داری کا مقصد فٹ بال کی تاریخ کے سب سے بڑے ایونٹ کو عالمی سطح پر کروڑوں شائقین کے لیے مزید قابل رسائی بنانا ہے۔اس جدید اشتراک کے تحت ٹک ٹاک، فیفا کا پہلا باقاعدہ ترجیحی پلیٹ فارم بن گیا ہے جس کے نتیجے میں شائقین کو میچز کے پردے کے پیچھے کے مناظر (بی ٹی ایس) اور خصوصی ڈیجیٹل مواد تک رسائی حاصل ہوگی۔ٹک ٹاک پر ایک مخصوص فیفا ورلڈ کپ 2026 ہب بنایا جائے گا جہاں میچ ٹکٹ، دیکھنے کی معلومات اور گیمنگ فیچرز دستیاب ہوں گے۔براڈکاسٹرز اور آفیشل میڈیا پارٹنرز کو ٹک ٹاک پر لائیو سٹریمنگ، میچ کلپس پوسٹ کرنے اور اشتہارات کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔ٹک ٹاک فیفا کے انٹلیکچوئل پراپرٹی حقوق کے تحفظ کے لیے پائریسی کے خلاف سخت پالیسیاں نافذ کرے گا۔ پہلی بار فیفا اور ٹک ٹاک مل کر ایک جامع کریئیٹر پروگرام شروع کریں گے۔ اس کے تحت دنیا بھر سے منتخب ٹک ٹاک کریئیٹرز کو پریس کانفرنسز اور تربیتی سیشنز تک براہ راست رسائی دی جائے گی تاکہ وہ اپنے فالوورز کو ورلڈ کپ کا ایک منفرد اور اچھوتا منظر دکھا سکیں۔فیفا کے سیکرٹری جنرل ماتیاس گرافسٹروم نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مقصد فیفا ورلڈ کپ 2026 کی خوشیاں زیادہ سے زیادہ شائقین تک پہنچانا ہے اور اس مشن کے لیے ٹک ٹاک سے بہتر کوئی اور پلیٹ فارم نہیں ہو سکتا۔ یہ شراکت داری شائقین کو ایکشن کے اتنا قریب لے آئے گی جتنا پہلے کبھی ممکن نہیں تھا۔ٹک ٹاک کے گلوبل ہیڈ آف کنٹینٹ جیمز اسٹافورڈ نے کہاکہ ٹک ٹاک پر فٹ بال کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ٹک ٹاک پر کھیلوں کا مواد دیکھنے والے 42 فیصد افراد لائیو میچز دیکھنے میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ ہم نئی نسل خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین تک فٹ بال کا جنون پہنچانے کے لیے پرجوش ہیں۔یہ معاہدہ 2023 کے فیفا ویمنز ورلڈ کپ کی کامیابی کے بعد کیا گیا ہے جس کی ویڈیوز کو ٹک ٹاک پر اربوں بار دیکھا گیا تھا۔ اب 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے اس تعاون کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک پر ورلڈ کپ کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔