Jasarat News:
2025-07-25@14:14:10 GMT

فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بارپاکستانی پلیئر کی شمولیت

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

آکلینڈ(اسپورٹس ڈیسک )فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستانی پلیئر کی شمولیت یقینی ہوگئی۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے فٹبالر حارث زیب کا نیوزی لینڈ کے کلب “آکلینڈ سٹی” سے معاہدہ ہوگیا۔آکلینڈ سٹی اس سال ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔ آکلینڈ سٹی نے اوشیانا چیمپئنز لیگ جیت کر فیفا کلب ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔فیفا کلب ورلڈ کپ میں آکلینڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئر اور پرتگال کے کلب بینفیکا سے مقابلہ ہوگا۔حارث زیب نے آکلینڈ سٹی کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کردی ہے۔23 سالہ حارث زیب کو 2023 کے چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستاں ٹیم میں بلایا گیا تھا۔انجری کی وجہ سے حارث زیب ماریشس میں ہونے والا ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔2001 میں نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے حارث پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شہریت رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آکلینڈ سٹی

پڑھیں:

میٹرک امتحانات، ملتان بورڈ میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے نے آرٹس میں 1161نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ملتان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)میٹرک امتحانات میں تعلیمی بورڈ ملتان کے نتائج میں جس میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، محمد احمد کا تعلق بورے والا کے ایک گاؤں سے ہے،محمد احمدنے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور میٹرک کے سالانہ امتحانات میں آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

آرٹس گروپ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے محمد احمد کا کہنا ہے میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور میرے والد رکشہ چلاتے ہیں لیکن انہوں نے ناصرف معاشی طور پر سپورٹ کیا بلکہ بہت زیادہ حوصلہ افزائی بھی کی۔محمد احمد کے والد رکشہ چلاتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ تو نہیں پڑھے لیکن ان کا بیٹا ان کا نام روشن کرے۔

(جاری ہے)

محمد احمد کے والد محمد افضل کا کہنا ہے میں رکشہ چلاتا ہوں اور ان پڑھ ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ بچہ میرا پڑھ جائے، آج میں بڑا خوش ہوں کہ بچہ میرا پڑھ گیا۔

گزشتہ روزمیٹرک کے نتائج کااعلان کر دیاگیاتھا جس کے مطابق لاہور کے سرکاری سکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔لاہور کے سرکاری سکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے ملک فیضان رضا نے شاندار کارنامہ انجام دے کر اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیاتھا۔گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ملک فیضان رضا نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن(بی آئی ایس ایی) لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں شاندار 1186 نمبر حاصل کئے تھے۔

فیضان گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 شاہکوٹ کا ہونہار طالب علم تھا  جس نے لاہور بورڈ میٹرک امتحانا ت میں 1186نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔اپنی کامیابی پرفیضان کا کہنا تھا کہ ا س کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر تھا۔سکول پرنسپل نے کہا کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا تھاسکول کے پرنسپل نے فیضان کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا تھااس نے اپنے اساتذہ کو قابل فخر بنا دیا ہے اور سکول کی عزت افزائی کی تھی۔

اس کی کامیابی عاجزانہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے دیگر طلباء کیلئے ایک روشن مثال تھی۔یاد رہے کہ لاہور میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا تھا۔میٹرک امتحانات میں لاہور کی حرم فاطمہ (رول نمبر 115235) نے 1193 نمبر حاصل کر کے میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ دوسری پوزیشن نور الہدیٰ (رول نمبر 119842) اور حاجی ابو زر تنویر (رول نمبر 220365) نے حاصل کی تھی۔

دونوں نے 1188 نمبر حاصل کئے تھے۔ محمد علی (رول نمبر 254976) نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔سائنس گروپ (بوائز) میں حاجی ابو زر تنویر 1188 نمبر لے کر پہلے نمبرپر رہے تھے۔ محمد علی 1187 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر محمد ذہیب صدیق اور ملک فیضان رضا نے حاصل کی، دونوں نے 1186 نمبر حاصل کئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان : میٹرک کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے کی پہلی پوزیشن
  • دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
  • میٹرک بورڈ ملتان کے نتائج میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے کی آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن
  • میٹرک امتحانات، ملتان بورڈ میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے نے آرٹس میں 1161نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
  • شفقت محمود نے پہلی مرتبہ قبضہ مافیا، لینڈ مافیا ، تجاوزات مافیا، ناجائز منافع خوروں اور غنڈہ گردوں کو نکیل ڈالی
  • ملکی تاریخ میں پہلی بار  ’’فری انرجی مارکیٹ پالیسی‘‘کے نفاذکااعلان
  • اے سی سی نے مینز اور ویمنز کرکٹ کی ایشین گیمز میں شمولیت کی تصدیق کر دی
  • چین،  2025 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ڈیجیٹل سلک روڈ ڈیولپمنٹ فورم کا افتتاح  
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • لیونل میسی 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں بطور کپتان شرکت کریں گے، ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کی تصدیق