ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ایران نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
گروپ اے میں ایران اور اُزبکستان کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔ ایران کے گروپ اے میں چھ فتوحات اور دو ڈرا کے ساتھ 20 پوائنٹس ہیں۔
خیال رہے کہ ازبکستان کے خلاف میچ سے قبل ایران کو فیفا ورلڈ کپ کے فائنلز میں پہنچنے کےلیے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا۔
واضح رہے کہ جاپان اور نیوزی لینڈ کے بعد ایران میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
این ایف سی اجلاس بلانے کےلیے دوسری مرتبہ صوبوں سے رائے طلب
فائل فوٹووفاقی حکومت نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) اجلاس بلانے کے لیے دوسری مرتبہ صوبوں سے رائے مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے 10 نومبر کو این ایف سی کا اجلاس بلانے کے لیے صوبوں سے رائے طلب کی تھی، جس پر تین صوبوں نے اجلاس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی تھی، جبکہ ایک صوبے نے تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اب چاروں صوبوں سے 18 نومبر کو اجلاس بلانے پر رائے طلب کی ہے، دو صوبوں نے 18 نومبر کے اجلاس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے، جبکہ دو صوبوں کی جانب سے جواب آنا باقی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی دو صوبے مزید اجلاس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کریں گے تو اجلاس طلب کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا، وزارت خزانہ اس سلسلے میں این ایف سی اجلاس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گی۔