کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروسز مرمت اور سکیورٹی کلئیرنس کے بعد بحال ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
محکمہ ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلئیرنس مل گئی ہے۔ کل سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں اور ٹریک کی مرمت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانیوالی ٹرین سروسز غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اندرون ملک ٹرین سروسز بولان میں پیش آنیوالے واقعہ کے بعد معطل کر دی گئی ہے۔ ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت اور سکیورٹی کلئیرنس کے بعد سروسز بحال ہوں گی۔ محکمہ ریلویز کوئٹہ کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عمران حیات نے اس حوالے سے بتایا کہ کچھی میں پیروکنری کے قریب ٹریک کی مرمت کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کے انتظار میں تھے۔ ہماری ٹیمیں مچھ اور مشکاف میں موجود ہیں۔ ٹریک کی مرمت کے لئے آج سکیورٹی کلیئرنس ملی ہے۔ کل سے مرمت کا کام شروع ہوگا۔ پہلے جعفر ایکسپریس کو ٹریک سے ہٹایا جائے گا، پھر اس کی مرمت ہوگی۔ حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں، جبکہ مشکاف میں ریلوے ٹریک کے 382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کہنا ہے کہ ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10 گھنٹے درکار ہوں گے۔ کوشش ہے کہ ٹریک کی جلد مرمت کرکے ٹرین سروس بحال کی جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹریک کی مرمت
پڑھیں:
نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی
فوٹوفائلنور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر نے سپریم کورٹ میں سزائے موت کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔
مجرم ظاہر جعفر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کا تعین نہیں کرایا، سزائے موت دینے کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ پر انحصار کیا گیا۔
درخواست کے مطابق ویڈیوز ٹرائل کے دوران درست ثابت بھی نہیں کی گئیں حتیٰ کہ ملزم کو ویڈیو ریکارڈنگ فراہم بھی نہیں کی گئی۔
اسلام آباد کی نور مقدم کو ہم سے بچھڑے 4 برس بیت گئے۔ تاہم نور مقدم قتل کیس کے مجرم کو اب بھی سزا نہیں دی گئی۔
دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کے دوران کبھی وہ ویڈیوز چلا کر بھی نہیں دیکھی گئیں، فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا، فیصلے پر نظرثانی کی ٹھوس وجوہات ہیں۔
سزا یافتہ مجرم کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دی لیکن عدالت نے متفرق درخواست پر فیصلہ نہیں دیا۔