City 42:
2025-06-12@22:56:08 GMT

نوشکی؛ ٹرک میں آگ لگنے سے 50 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

سٹی 42 : نوشکی میں ٹرک  میں لگنے والی آگ کی زد میں آکر 50 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا ہے۔ 

 ذرائع انتظامیہ کے مطابق ایک ٹرک میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اسے بجھانے کی کوشش کررہا تھا، آگ بجھانے کی کوشش کے دوران آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑی سمیت وہاں پر موجود لوگ آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ 

ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق ٹرک اڈے میں آگ کے زد میں آنے والے 50 کے قریب زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا۔  ڈاکٹر ظفر مینگل کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 20 کے قریب لوگوں کی حالت تشویشناک تھی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ، اس کے علاوہ دو زخمیوں کو ائیر ایمبولینس کے زرئعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ 

دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک

ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر ظفر مینگل کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں فائر برگیڈ کا عملہ اور پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔   

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ٹیچنگ ہسپتال

پڑھیں:

کراچی: اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکار زخمی

سندھ ہائی کورٹ کی پارکنگ کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق پریڈی تھانے کےعلاقے صدرپاسپورٹ آفس کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکارزخمی ہوگیا جسے فوری طور پرسول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پریڈی پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکارکی شناخت محمد مرید ولد بچل شرکےنام سے کی گئی، زخمی پولیس اہلکارآرآرایف الفلاح کورنگی بیس میں تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سندھ ہائی کورٹ کی پارکنگ کے قریب واک تھروگیٹ پرپیش آیا۔

اہلکاراپنی رائفل صاف کررہا تھا کہ اتفاقیہ طورپرگولی چل گئی جوکہ پولیس اہلکارکی  ٹانگ میں جا لگی اوروہ زخمی ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • گاڑی کی ٹکر لگنے پر مشتعل افراد کا سینئر اداکار راشد محمود پر تشدد، شناختی کارڈ بھی چھین لیا
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی بستی سرگانی میں شہداء اور زخمیوں کے گھر آمد، شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس 
  • کراچی: اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں شدید زخمی دو افراد دوران علاج دم توڑ گئے
  • گوجرانوالہ: تیل ایجنسی میں آگ لگ گئی، 11 افراد جھلس گئے
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے
  • کوئٹہ :محکمہ صحت کی بڑی کارروائی، سول ہسپتال کی غیر حاضر 15 نرسیں فارغ
  • بلدیہ ٹاؤن کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، 10 سے زائد دکانیں جل گئیں
  • لاس اینجلس میں رپورٹنگ کے دوران آسٹریلوی صحافی ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی
  • ملائیشیا میں خوفناک بس حادثہ: یونیورسٹی کے 15 طلباء جاں بحق، 33 زخمی