Jang News:
2025-07-29@11:35:05 GMT
مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔
ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو طبی امددا کے لیے ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نوشہرو فیروز میں مسلح افراد نے سینئر سول جج کے گھر پر فائرنگ کردی، نوجوان شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیاہے،وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیاکے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طارق بوھیانامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سول جج کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ گائوں دڑے والا بوھیا میں علی الصبح پیش آیا جس کے فورا بعد ایس ایس پی روحل کھوسو بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچ گئے۔(جاری ہے)
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ بوھیا اور کھوسہ برادری میں دشمنی کے سبب پیش آیا، دونوں برادریوں میں دشمنی کے نتیجے میں پہلے بھی وارداتیں ہو چکی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل اسلحہ تاجر مشتاق بوھیا کی دکان پرواردات کی گئی تھی، دونوں برادریوں میں دشمنی کے باعث فارم ہائوس پر حملے کا واقعہ بھی ہو چکا ہے، کچھ روز قبل دو ڈاکوئوں اقبال کھوسہ اور منور خاصخیلی نے دھمکی آمیز ویڈیو بھی جاری کی تھی۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔وزیرداخلہ سندھ نے کہاکہ پولیس سیکیورٹی پلان پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔سول جج پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔بتایا جائے کہ آخر متعلقہ پولیس علاقہ سیکیورٹی پر کیا اقدامات اختیار کیئے ہوئے ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیئے فوری پولیس ٹیمز اور انٹیلی جنس اہلکاروں کو متحرک کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے کہاکہ مخوف و دہشت پھیلانے اور امن و امان کو سبوتاژ کرنیوالوں کو ہر گز نہ چھوڑا جائے۔واقعہ کی تفتیش اور ملزمان تک فوری رسائی کے لیئے ماہر پولیس ٹیم کو ٹاسک دیا جائے۔تفتیش اور تحقیق کے عمل اور پولیس کی دیگر کاروائیوں سے آگاہ رکھا جائے۔