چینی کوسٹ گارڈ نے تھیئَے شیئن ریف پر اترنے والے فلپائنی افراد سے قانونی طور پر نمٹا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو دہ جون نے بتایا کہ فلپائن کے چھ افراد چین کے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تھیئے شیئن ریف پر اترے۔چینی کوسٹ گارڈ کے قانون نافذ کرنے والے افسران نے قانون کے مطابق ریف پر اتر کر اس معاملے سے نمٹا ۔پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ تھیئے شیئن ریف سمیت نان شا جزائر اور اس سے ملحقہ آبی علاقوں پر چین کو ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔فلپائن کا یہ اقدام چین کی علاقائی خودمختاری سمیت بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی خلاف ورزی کرتا ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین فلپائن پر زور دیتا کہ وہ فوری طور پر ایسی خلاف ورزیوں کو روکے۔ ترجمان لیو دہ جون نے کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق چین کے دائرہ اختیار میں آبی علاقوں کے حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کوسٹ گارڈ
پڑھیں:
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع , کن افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا؟
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پرمکمل پابندی ہو گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا بتانا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جبکہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔