چینی کوسٹ گارڈ نے تھیئَے شیئن ریف پر اترنے والے فلپائنی افراد سے قانونی طور پر نمٹا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
چینی کوسٹ گارڈ نے تھیئَے شیئن ریف پر اترنے والے فلپائنی افراد سے قانونی طور پر نمٹا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو دہ جون نے بتایا کہ فلپائن کے چھ افراد چین کے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تھیئے شیئن ریف پر اترے۔چینی کوسٹ گارڈ کے قانون نافذ کرنے والے افسران نے قانون کے مطابق ریف پر اتر کر اس معاملے سے نمٹا ۔
پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ تھیئے شیئن ریف سمیت نان شا جزائر اور اس سے ملحقہ آبی علاقوں پر چین کو ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔فلپائن کا یہ اقدام چین کی علاقائی خودمختاری سمیت بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی خلاف ورزی کرتا ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین فلپائن پر زور دیتا کہ وہ فوری طور پر ایسی خلاف ورزیوں کو روکے۔ ترجمان لیو دہ جون نے کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق چین کے دائرہ اختیار میں آبی علاقوں کے حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربیسویں چائنا فلم ہوابیاؤ ایوارڈز کا اعلان پہلگام حملے کی سازش رچنے والوں کو کڑا جواب دیں گے: مودی کا پیغام انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ، موہالی میں کشمیری طالبہ کو ہراساں کیا کینیڈا: اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے ہجوم کو کچل دیا، متعدد افراد ہلاک ایران: بندر عباس پورٹ پر دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی بھارتی فوج کا کسانوں کو 48 گھنٹے میں سرحدوں پر موجود کھیت خالی کرنے کا حکم پاناما اور نہرسویزسے امریکی جہازوں کومفت سفرکی اجازت ہونی چاہیے، ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
فلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ ڈالنا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سعودی عرب
سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے کو بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میںمقبوضہ یروشلم میں یہودی آباد کاروں کے لیے جاری غیر قانونی تعمیرات کی سخت مذمت کی گئی ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیلی ریاست میں ضم کرنے کا فیصلہ، دو ریاستی حل کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم کوشش ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں دیرینہ تنازعے کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔”
وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ اقدامات اسرائیل کی غیر قانونی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو ظاہر کرتے ہیں جو عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
سعودی عرب نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا قانونی، اخلاقی اور انسانی کردار ادا کریں۔
بیان میں غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اور زور دیا گیا ہے کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔