مانسہرہ: جیپ کھائی میں جا گری، بچی سمیت3 خواتین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: مانسہرہ کےنواحی علاقے میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری, حادثےمیں بچی اور3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق, 8 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونےکےباعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں بچی اور3خواتین جاں بحق اور8 افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
اس بار ٹی فینٹاسٹک نہیں، مار بھی فینٹاسٹک پڑے گی: عطا تارڑ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پشاور: پھندو میں فائرنگ کا واقعہ، کار سوار 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی
فائل فوٹوپشاور کے علاقے پھندو میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کے مطابق مقتولین گاڑی میں سوار تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے امکان ظاہر کیا کہ فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔