کوئٹہ، کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے مشکور ہیں، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مکمل ہونے اور منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بلڈنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، شہر کی بیوٹی فکیشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو بہت خوبصورت بنانے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے صدر، وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مکمل ہونے اور منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفرار بگٹی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بلڈنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، شہر کی بیوٹی فکیشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو بہت خوبصورت بنانے جارہے ہیں، وال چاکنگ اب کوئٹہ کی دیواروں پر ختم ہوگی، یہاں کے لئے مختلف پروجیکٹ لارہے ہیں، مانگی ڈیم کو بھی جلد مکمل کریں گے، کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے، اسے دوبارہ خوبصورت شہر بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ بھی حل کرلیں گے، شہر کے لیے مزید منصوبے لا رہے ہیں، پاکستان کا جھنڈا جلانے والے پرامن لوگ نہیں ہیں، بجٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے، اب وقت آگیا بلوچستان کو بہتر کیا جائے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ سمی دین نے پاکستان کا جھنڈا جلایا، اگر ان نے یہ عمل نہیں کیا تو میں معذرت خواہ ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پہلے بھی بن رہی تھی لیکن پیسے نہیں تھے، خونی شاہراہ کو 2 سال میں مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے کے لیے صدر، وزیراعظم کے مشکور ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔