سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی کا فضائی میزبان پر تشدد، دانٹ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریب
نجی ایئرلائن کی پرواز میں سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی نے خاتون فضائی میزبان کو ناک پر مکا مار کر زخمی کردیا، فضائی میزبان کی ناک سے خون بہنے لگا اور ایک دانت بھی ٹوٹ گیا ہے۔
واقعہ گذشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 540 میں پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر کوئٹہ اپنی بیٹی کے ساتھ پرواز میں سفر کر رہے تھے، خاتون فضائی میزبان نے مسافر خاتون سے سیٹ بیلٹ باندھنے اور میز بند کرنے کا کہا، مبینہ طور پر مسافر خاتون نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور شور شرابہ کیا۔
سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی نے مبینہ طور پر خاتون فضائی میزبان کو ناک پر مکا مار کر زخمی کردیا۔
ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے طیارہ رن وے سے واپس کروالیا، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو طیارے میں فوری طور پر طلب کیا گیا، کپتان نے باپ بیٹی کو آف لوڈ کرنے کیلئےکہا، خاتون مسافر نے آف لوڈ ہونے سے انکار کرتے ہوئے مبینہ طور پر غصے میں فضائی میزبان کو مکا مارا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے زخمی ہونے پر اے ایس ایف نے باپ بیٹی کو حراست میں لے لیا تھا۔
ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ کی جانب سے باپ بیٹی سے تحریری معافی نامہ لکھوایا گیا، معافی نامے کے بعد دونوں باپ بیٹی کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر کوئٹہ باپ بیٹی
پڑھیں:
فضائی حدود بند، بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر
ذرائع کے مطابق پانچ بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، پروازوں کو مختلف ایئرپورٹس پر ری فیلولنگ کے لیے رکھنا پڑرہا ہے۔ اسی طرح دہلی سے امریکا جانے والی بھارتی پروازکو ری فیولنگ کے لئے یورپ میں لینڈکرنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند ہونے ہر دہلی اور اس کے قریبی شہروں سے یورپ اور امریکا جانے والی پروازیں شدید متاثر ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق پانچ بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، پروازوں کو مختلف ایئرپورٹس پر ری فیلولنگ کے لیے رکھنا پڑرہا ہے۔ اسی طرح دہلی سے امریکا جانے والی بھارتی پروازکو ری فیولنگ کے لئے یورپ میں لینڈکرنا پڑا، پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے گزشتہ روز سے اب تک 50 سے زائد بھارتی ایئرلائنز کی پروازیں متاثرہوئیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی ایئرلائنز نے ازبکستان اور قازقستان جانے والی پروازیں بھی منسوخ کیں۔