فلسطینیوں کیلئے کوئٹہ میں کل عظیم الشان ملین مارچ ہو گا: مولانا فضل الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئٹہ میں کل ہمارا عظیم الشان ملین مارچ ہو گا۔
کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی کے میڈیا سیل کے نمائندوں سے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا کو دکھائیں گے کہ فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل آج فلسطین میں جو ظلم و زیادتی کررہا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیے مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہسرباہ جے یو آئی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان اس ظلم پر خاموش ہیں، مسلمانوں کو اس ظلم و زیادتی کے خاتمے کے لیے آگے آنا ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور جمعیت علمائے اسلام فلسطین کے عوام کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی خود کی خارجہ پالیسی نہیں ہے، ہم دوسر ے کے مفادات کے لیے خارجہ پالیسی بناتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جے یو ا ئی کے سربراہ مولانا فضل الرحم ن
پڑھیں:
غزہ میں قیامت: اسپتال کے ملبے سے فلسطینیوں کی 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد
غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، جبکہ ایک تباہ شدہ کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، گزشتہ ماہ امریکی صدر کی منظوری سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، تازہ فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں تین مزید فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شہر کے ایک تباہ شدہ طبی مرکز (کلینک) کے ملبے سے 35 ایسی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ حکام کے مطابق، علاقے میں اب بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔
ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور عام شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حماس کے مطابق، اسرائیل دو منزلہ عمارتوں کو خاص طور پر تباہ کر رہا ہے تاکہ زیادہ جانی نقصان پہنچایا جا سکے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دو سالوں سے جاری بربریت میں 69 ہزار 180 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔