مولانا فضل الرحمٰن کی کوئٹہ آمد، دفاع پاکستان و اسرائیل مردہ باد کانفرنس میں شرکت کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورہ پر کوئٹہ آئے ہیں۔ دفاع پاکستان اور اسرائیل مردہ باد جلسہ سے خطاب کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان آج دو روزہ دورے پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق وہ کوئٹہ میں منعقد ہونے والے "دفاع پاکستان اور اسرائیل مردہ باد کانفرنس" میں شرکت کے لئے کوئٹہ آئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے کوئٹہ ایرپورٹ پہنچنے پر ایم این اے مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عبدالواسع، اراکین بلوچستان اسمبلی اصغر ترین، زابد ریکی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کوئٹہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں دفاع پاکستان اور اسرائیل مردہ باد جلسہ سے خطاب کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان اسرائیل مردہ باد دفاع پاکستان
پڑھیں:
موجودہ حکومت جیت کر نہیں آئی، مسلط کی گئی: حافظ نعیم الرحمان
---فائل فوٹوامیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ حکومت پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کو پامال کیا جاتا ہے، موجودہ حکومت جیت کر نہیں آئی، مسلط کی گئی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو امتحان بناتا ہے وہی چیک کرتا ہے، یہاں تعلیم اور امتحانات کا نظام دنیا کا فرسودہ ترین نظام ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ تعلیم تباہ و برباد ہے، یہ پی ڈی ایم کا نظام ہے، ملک بھر میں اسکول بیچ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج سے اثر ہوتا ہے، 14 اگست کے بعد از سر نو مہم چلائیں گے، پاکستان کو نئے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں، اسرائیل کے قبضے کے ساتھ ریاست کو تسلیم کرنے میں کیا بہتری ہے؟۔