کوئٹہ، علی مدد جتک کی جشن فتح ریلی پر دستی بم دھماکہ، 8 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک کی قیادت میں نکالی جانیوالی جشن فتح ریلی پر دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر سریاب روڈ سے ہاکی گراؤنڈ کی طرف جانے والی علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے ادارے توخی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں 8 افراد لائے گئے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مذکورہ ریلی پاک فوج کی حمایت میں نکالی گئی تھی اور ہاکی گراؤنڈ میں جاری حکومت بلوچستان کے جلسے میں شرکت کے لیے روانہ تھی۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ریلی کا قافلہ سریاب کے قریب مرکزی شاہراہ پر پہنچا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی مدد جتک کی ریلی پر دستی بم
پڑھیں:
کراچی، نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، 2 جاں بحق
حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خود گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار کو روندتی ہوئی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خود گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی بھی شامل ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور نشے میں دھت تھا۔ پولیس نے زخمی ڈرائیور کو حراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔