نجی حج سکیم بحران ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم کو خط لکھ ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے نجی حج سکیم سے پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے خصوصی رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے خط کے ذریعے وزیراعظم کی فوری توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کرائی ہے جس سے 67ہزار پاکستانیوں کے رواں سال حج کی سعادت سے محروم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ انھوں نے وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ وہ سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطہ کریں، اس سے مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے۔ حکومت اعلیٰ سطحی کمیٹی فوری طور پر سعودی عرب بھیجے جو سعودی حکومت کے ساتھ مل کر انتظامات کا جائزہ لے اور ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائے۔
ویڈیو لیک ہونے کے بعد کنول شوزب کا رد عمل بھی سامنے آگیا
امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے 40 ہزار مزید حجاج کو کچھ دن پہلے اجازت دی گئی ہے، وزیراعظم کی بروقت مداخلت سے پاکستانی حجاج کو بھی اجازت مل سکتی ہے۔حج ٹور آپریٹرز کے مطابق پاکستان کا کوٹہ ختم نہیں ہوا، منیٰ اور عرفات میں جگہ بھی دستیاب ہے، اعلیٰ سطحی رابطے سے پاکستان کو بھی گنجائش مل سکتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت حجاج کی سعودی عرب بھجوائی گئی رقوم کا تحفظ کرے اور دینی فریضہ ادا نہ کیے جانے کی صورت میں ان رقوم کی واپسی کو یقینی بنائے۔ نجی حج سکیم بحران کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انتظامی غفلت کے مرتکب افراد خواہ وہ سرکاری ملازم ہوں یا حج آرگنائزر کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حج پالیسی کی منظوری میں تاخیر، پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی سستی اور سعودی عرب میں نئے نظام کی تنفیذ کی وجہ سے ایک بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے اور خدشہ ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت جانے والے 67 ہزار پاکستانی حجاج نہ صرف اس سعادت سے محروم رہیں گے بلکہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
جاوید اختر نے پاک بھارت کشیدگی پر بات کرنے سے انکار کردیا
امیر جماعت اسلامی نے اس اندیشے کا اظہار کیا ہے کہ صورت حال برقرار رہی تو پرائیوٹ حج کمپنیوں کے لیے بھی بڑا مالی بحران پیدا ہو سکتا ہے اور 100 ارب سے زیادہ رقم ڈوب جانے کا بھی خطرہ ہے۔ انھوں نے وزیراعظم کو لکھا کہ حج کمپنیوں کی طرف سے فنڈ زسعودی عرب بھجوائے جاچکے ہیں، حج ٹور آپر یٹر ز ادائیگیوں کے ساتھ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے ہوٹلز سے معاہدہ کر کے رقوم بھیج چکے ہیں، جن کی واپسی ایک مشکل عمل ہے (سال 2023 اور 2024 کے حج کی بقایا رقوم ابھی تک واپس نہیں آسکی ہیں)۔ اس سے آئندہ سال بھی حج ٹور آپریٹرز اور حجاج کرام دونوں کے لیے مسائل ہوں گے، اور حکومت کے لیے بھی مشکل کا باعث بنیں گے۔وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے کر مسئلہ کو حل کرائیں۔
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: انھوں نے حج سکیم پیدا ہو حج ٹور کے لیے
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔