پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔دونوں ممالک کے تعلقات ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کیلئے طیب اردوان کی کوششوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 14 مئی , 2025
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اللہ کرے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں، ہم دونوں ممالک اور ان کے عوام کیلئے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کی کوشش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ قبل ازیں ترک صدر کا اپنے ایکس پیغام میں کہنا تھا کہ اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -منگل 14 مئی ، 2025
اپنے پیغام میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’’قیمتی بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
اچھے اور برے دنوں میں ساتھ کھڑے رہیں گے، ترک صدر کا پاکستان کے لیے حمایت کا واضح اعلان
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم اچھے اور برے دنوں میں برادر پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے رہیں گے، اس وقت پاکستان کو مشورہ ہے کہ اشتعال انگیزی میں نہ آئے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر نے کہاکہ خواہاں ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی سے قائم پرسکون ماحول پانی سمیت تمام مسائل کا حل آسان بنائے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنے بھائی شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا، اور ان سے اہم گفتگو ہوئی۔
رجب طیب اردوان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں دہشتگرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح مؤقف دیا۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں، پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مؤقف پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ترکیہ نے کھل کر پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا، جس پر بھارت میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی کردار کشی بھی کی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان بھارت کشیدگی پاکستان کی حمایت ترکیہ صدر جنگ بندی رجب طیب اردوان وی نیوز