اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نےپہلگام واقعہ کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ پہلگام دہشت گردی کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ بین الاقوامی انکوائری کے نتائج منظر عام پر آ گئے ہیں، جن میں پاکستان کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی عالمی طاقتوں نے آزادانہ طور پر واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور ان کے نتائج بھارت اور پاکستان دونوں کو پہنچا دیے گئے ہیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود ان طالبان گروہوں نے کی، جو اس وقت پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں افغان طالبان کے خلاف شدید دباؤ ڈالا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس دباؤ سے بچنے کے لیے طالبان نے کشمیر میں موجود اپنے پرانے نیٹ ورکس کو دوبارہ متحرک کیا اور پہلگام حملے کی منصوبہ بندی کی۔عالمی انکوائری کے مطابق طالبان کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ہوا دی جائے تاکہ پاکستانی فوج کی توجہ مغربی سرحد سے ہٹ کر مشرقی سرحد پر مرکوز ہو جائے اور طالبان کو سانس لینے کا موقع ملے۔سہیل وڑائچ کے مطابق انکوائری رپورٹ نے بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ کو بدل دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اس بار پاکستان کا مؤقف مکمل طور پر شفاف اور دفاعی نوعیت کا رہا۔ رپورٹ نے بھارتی بیانیے کو شدید دھچکا دیا ہے، خاص طور پر مودی حکومت کے جنگی جنون اور الزام تراشی کی سیاست کو۔انہوں نے کہاکہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد نہ صرف بین الاقوامی برادری کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے بلکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سیزفائر کی طرف بڑھنے کے امکانات بھی روشن ہوئے ہیں۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پہلگام سے متعلق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے اعتراف نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ثابت کردی

بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات مکمل ہوئے بغیر ہی پاکستان پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس بات کا شرمناک اعتراف آج اُس وقت ہوا جب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال پریس کانفرنس کررہے تھے۔

رندھیر جیسوال سے صحافی نے پہلگام واقعے کی تحقیقات سے متعلق سوال کیا جس پر اُن کا جواب تھا کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے اعتراف اور تحقیقات مکمل ہوئے بغیر ہی بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پہلے مرحلے میں 6 مقامات پر چوبیس واقعے کیے جس میں چار مساجد اور بچوں، خواتین سمیت 26 بے گناہ افراد شہید ہوئے تھے۔

بھارت نے پہلگام کی تحقیقات مکمل ہوئے بغیر پاکستان پر الزام عائد کر کے جنگی جنون دکھایا جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے آج منگل کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران معصوم  بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت 40 بے گناہ شہری شہید جبکہ 11 جوانوں نے بھی مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملے میں‌کون ملوث نکلا؟عالمی اداروں‌نے جب تحقیقات کیں‌توکیاپتاچلا؟تہلکہ خیز انکشاف
  • معرکہ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی عالمی فتح، امریکی صدر ٹرمپ کا اعتراف
  • پہلگام سے متعلق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے اعتراف نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ثابت کردی
  • پہلگام حملے کی تحقیقات سے قبل بھارت پاکستان پر حملہ کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب
  • پہلگام حملے سے سیز فائر تک کرگل طرز کی جائزہ کمیٹی قائم کی جائے، کانگریس
  • بھارتی حکومت نے پہلگام کا خود ساختہ واقعہ بنا کر جھوٹا بیانیہ پاکستان پر تھوپنے کی کوشش کی، مولانا احمد لدھیانوی
  • افغانستان میں طالبان حکومت نے شطرنج پر پابندی عائد کر دی
  • افغانستان میں طالبان نے شطرنج پر بھی پابندی لگا دی
  • پہلگام واقعہ کا پول کھولنے پر بھارت نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا فیس بک پیج بلاک کر دیا