باجوڑ: وزیراعظم کے مشیر ورکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ میں وزیراعظم کےمشیر و رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق دھماکے سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کا گیٹ تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایم این اے گھر پر موجود نہیں تھے۔
دھماکے کے بعد ایم این اے مبارک زیب نے اپنےبیان میں کہا میرے گھر کے مین گیٹ کو بم سے اڑایا گیا ہے
اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،ان بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی میری حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انشاء اللہ اپنے شہید بھائی کے ویژن کو جاری رکھوں گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عام تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک: عظیم صوفی بزرگ شاہ عنایت شہید کے عرس مبارک کے موقع پر ضلع سجاول کی انتظامیہ نے کل 12 اگست بروز منگل کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ضلع کے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق عرس کی مناسبت سے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے، اسکولز، کالجز اور بلدیاتی دفاتر بند رہیں گے۔
عرس مبارک کی تقریبات کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر زکوٰۃ، عشر، اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی کریں گے۔ اس موقع پر مختلف روحانی، مذہبی و ثقافتی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جن میں زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
یاد رہے کہ صوفی شاہ عنایت شہید سندھ کے معروف صوفی شاعر، درویش اور عوامی حقوق کے علمبردار مانے جاتے تھے۔ ان کا پیغام محبت، اخوت اور سماجی انصاف پر مبنی تھا، جو آج بھی اہلِ سندھ کے دلوں میں زندہ ہے۔