بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششیں، جنید اکبر پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کے لیے جاری کوششوں کے دوران پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی رہنماؤں اور ضلعی کارکنوں پر برس پڑے۔ ایک آڈیو پیغام میں جنید اکبر نے اپنے ہی ضلع کے رہنماؤں اور کارکنوں کو کھری کھری سنا دیں۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میرے اپنے ضلع کے لوگ اگر باہر نکل آتے تو اتنی ہتک نہ ہوتی۔ میں ایم این اے ہوں، میرا اپنا ایم پی اے تک ساتھ نہیں دے رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں گروپ میں میسج کرتا ہوں، ایم پی اے جواب ہی نہیں دیتا۔ ہمارے واٹس ایپ گروپ میں 231 لوگ ہیں، وہی اگر باہر آ جاتے تو ہماری کچھ عزت رہ جاتی۔
اپنے بیان میں انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ وہ جلد کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ جنید اکبر نے کہا، میرا خیال ہے کہ مجھے اب کوئی فیصلہ کرنا ہی ہوگا۔
عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر
جنید اکبر کے اس سخت ردعمل کے بعد پارٹی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے جب کہ کارکنوں کی خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
دنیا کے غریب ترین صدر 89 برس کی عمر میں چل بسے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جنید اکبر
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا اپنے 2 سینیٹرز سے رابطہ منقطع
پی ٹی آئی کا اپنے 2 سینیٹرز سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
پی ٹی آئی ذرائع نے کہا کہ پارٹی کا سندھ اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 2 سینیٹرز سے رابطہ منقطع ہے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر فیصل سلیم سے پارٹی کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
ذرائع کے مطابق سیف اللہ ابڑو نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفے بھی نہیں دیا تھا۔
سینیٹر فیصل سلیم الرحمان 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی پارٹی سے رابطے میں نہیں رہے تھے۔