ترکی میں کرد علیحدگی پسندی کا خاتمہ، پاکستان کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ ملکر دہشت گردی کی تمام شکلوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی قیادت کے پارٹی کو تحلیل کر کے ترکیہ کے ساتھ شامل رہ کر وفاق کی سیاست کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ" پی کے کے" پارٹی کی تحلیل ترکیہ کو دہشت گردی سے پاک کرے گی اور یہ مستقل امن کی جانب اہم قدم ہے، جس کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے۔
کھانے کے برتن دِل کے دشمن نکلے، لاکھوں کو موت کے منہ میں پہنچا دیا
ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ "یہ تاریخی پیشرفت ترکی کی قیادت، میرے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکی قوم کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو مفاہمت، اتحاد اور استحکام کی طرف اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی دہشت گردی کی ہر شکل کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
قبل ازیں وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھی اس پیشرفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: "پاکستان پی کے کے کے تحلیل ہونے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔"
بھارتی سفارتی جارحیت کا سخت جواب؛ پاکستان کا بھارتی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محسن نقوی کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ہے اور ہمارے ازلی دشمن کے لئے ایک اور شکست ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے، دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہ تعاون خوش آئند ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
محسن نقوی نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی راہ ہموار ہو ئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ موقف وقت کی ضرورت ہے، امریکی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔