گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی ترکیہ و آذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے بھارت کے خلاف جنگی اور سفارتی کامیابی پر مبارکباد دی۔
سلیم حیدر خان نے کہا کہ دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے پاس پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ثابت کیا کہ ملک کی خاطر سب ایک پیج پر ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا نے بھی مثبت کردار ادا کیا جبکہ بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبروں کے ذریعے دنیا کو گمراہ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلیم حیدر خان گورنر پنجاب نے کہا کہ
پڑھیں:
احسن اقبال کی گورنر ہونان سے ملاقات، بی ڈو سمٹ میں شرکت
احسن اقبال—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بی ڈو سسٹم صنعتی ترقی کے لیے جدید معلوماتی نظام فراہم کرتا ہے۔
احسن اقبال نے دورۂ چین کے دوران صوبہ ہونان کے گورنر ماو ویمِنگ سے ملاقات کی اور بی ڈو سمٹ میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کو توانائی اور انفرااسٹرکچر کے مسائل سے نکالا، سی پیک فیز ٹو میں ترجیح صنعت، جدید زراعت اور معدنیات کو دی جا رہی ہے۔
وزارتِ منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کہ سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی روابط بھی سی پیک فیز ٹو کے اہم شعبے ہیں، ہونان کا چینی معیشت میں مرکزی کردار قابلِ تعریف ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ بی ڈو استعمال کرنے والا پہلا غیر ملکی ملک پاکستان تھا، پاک چین تعاون خلاء اور جدید ٹیکنالوجی کے نئے افق چھو رہا ہے۔