بھارت کے پاس پانی روکنیکی صلاحیت ہی نہیں، عطااللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہیکہ بھارت نے پاکستان کوپانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی، بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں۔برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ کسی گروہ نے پہلگام واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی، بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پرالزامات عائد کیے، 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ بھارتی سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی فتح کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس معاملے میں بالادستی حاصل ہے، بھارت کو پہنچنے والے نقصانات آپ کے سامنے ہیں، ہم نے ان کی فوجی تنصیبات اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا، ان حقائق کی موجودگی میں مجھے یقین ہے کہ بھارت ہمارا سامنا نہیں کرسکے گا۔(جاری ہے)
اس سوال پر کہ کیا کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ایجنڈے میں شامل ہی وزیراطلاعات نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دوسرے ٹوئٹ سے اس بات کی وضاحت ہوتی ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تصفیہ طلب معاملات بالخصوص تنازع کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔سندھ طاس معاہدے سے متعلق سوال پر عطااللہ تارڑ نے کہاکہ بھارت نے اب تک پانی نہیں روکا اور نہ ہی وہ اسکی صلاحیت رکھاہے، قانونی طور پر ہمارا کیس بہت مضبوط ہے، ہم بھارت کو اس معاہدے سے پیچھے ہٹنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے الزامات کے ثبوت فراہم کیے بغیر پاکستان پر حملہ کردیا، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، ہم دن رات ان دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں، ہم نے تحقیقات کی پیشکش کی لیکن ہمیں کوئی خاطرخواہ جواب نہیں ملا۔اس سوال پر کہ بات چیت کا آغاز کس نے کیا عطاللہ تارڑ نے کہا کہ متعدد ممالک نے بھارت اور پاکستان سے بات چیت کی، بہت سے ممالک نے اپنا کردار ادا کیا، وزیراعظم پہلے ہی جنگ بندی کے معاملے میں معاونت پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرچکے ہیں، انہوں نے جنگ بندی پر چین کی قیادت کا بھی شکریہ اداکیا، انہوں نے اپنا موثر کردار ادا کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تارڑ نے کہا نے کہا کہ بھارت نے انہوں نے کہ بھارت
پڑھیں:
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم کا بھارتی الزامات پر کرارا جواب
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی الزامات کا بھرپور جواب دیا۔ اقوام متحدہ میں صائمہ سلیم نے کہا کہ جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جو کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرکے عالمی قوانین کی خلا ف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پرظلم ڈھایا جا رہا ہے، انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کی اجازت نہیں، اقلیتوں کودبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی بن چکی ہے۔پاکستانی قونصلر نے کہا کہ گجرات فسادات کو دنیا آج بھی ظلم کی مثال کے طور پر یاد کرتی ہے، گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔بھارت میں اسلامو فوبیا کو سیاست میں معمول اور میڈیا میں فخر سمجھا جا رہا ہے، بھارت سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہخطے کوعدم استحکام کرنے کے لیے بھارت پراکسی گروپس کو استعمال کر رہا ہے۔