سیالکوٹ; ڈی جی پی ایچ اے نے اپنے دفتر میں خود کو گولی مارلی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
میاں اشفاق: سیالکوٹ ؛ ڈی جی پی ایچ اے نے اپنے دفتر میں خود کو گولی مارلی، شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
یمن، بحری جہاز میں آتشزدگی کے بعد پھنسے پاکستانی باحفاظت نکل آئے، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز یمن کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر 24 پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے عملے کے ارکان موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز میں آگ لگنے کے بعد پھنسے پاکستانی باحفاظت نکل آئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز یمن کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر 24 پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے عملے کے ارکان موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پاکستانی سفارتخانوں نے یمنی حکام سے رابطہ کیا اور عملے کی خیریت کے لیے اقدامات کیے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس دوران پاکستانی سفارتی مشنز نے عملے کے اہل خانہ سے بھی مسلسل رابطہ رکھا اور انہیں تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے رہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اب مذکورہ بحری جہاز یمنی پانیوں سے باہر جارہا ہے اور تمام عملہ بشمول پاکستانی شہری محفوظ اور خیریت سے ہے۔