کوئٹہ، موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ انکی موبائل سروسز معطل ہیں، جبکہ بعض صارفین کیلئے انٹرنیٹ سروسز چند گھنٹے بحال اور چند گھنٹے بند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز کی آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔ کوئٹہ کے متعدد صارفین نے شکایات کی ہیں کہ انٹرنیٹ سروسز بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ بعض نیٹ ورکس کی انٹرنیٹ سروسز چند گھنٹے بحال اور چند گھنٹے بند ہیں۔ صارفین کی جانب سے گزشتہ دو دن سے یہی شکایات ہیں۔ دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروسز چند گھنٹے
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔