کراچی، کوئٹہ سمیت مختلف اہم شہروں میں بارش
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں سسٹم داخل ہونے کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کو مغرب کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ کے کئی علاقوں میں آندھی نے بھی جزوی نقصان پہنچایا۔
شہر قائد کے علاقے قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی اوراطراف میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، معمار، کورنگی، اورنگی، گارڈن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو حادثات بھی پیش آئے۔
اُدھر کوئٹہ کے علاقے مسلم باغ میں تیزآندھی اور بارش سے سردارناصر کالونی میں دیواریں گرنے سے 3 گھروں کو نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ اوکاڑہ میں گیمبراورگردونواح میں گردآلودہواؤں اورتیزآندھی کاسلسلہ کی وجہ سے بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
9 محرم الحرام : کراچی میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع
ویب ڈیسک : کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ نکالے جا رہے ہیں.
بعض شہروں میں موبائل سروس معطل اور حساس مقامات سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے لیاری میں حادثے کی جگہ رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری