موبائل فون سروس ملک کے کن شہروں میں بند؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور میں نویں محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظرموبائل فون سروس کی جزوی بندش ہے۔
پشاور کے علاقے صدرمیں ماتمی جلوس کے اردگرد کے علاقوں میں سروس معطل رہے گی،محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
موبائل فون سروس 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد بند کر دی گئی تھی۔حکام کے مطابق سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔
پولیس کے مطابق یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکھر اور گردونواح میں موبائل سروس جزوی طور پر بند کردی گئی ، 8 اور 9 محرم کے روز روہڑی میں موبائل سروس مکمل طور پر جبکہ نواحی علاقوں میں جزوی طور پر بند رہے گی، 10 محرم کے روز ضلع بھر میں موبائل سروس مکمل طور پر بند رہے گی.
علاوہ ازیں شیخوپورہ ،گجرانوالہ،نارووال ،گجرات ،منڈی بہاوالدین اور وزیر آباد سمیت 23 اضلاع میں متعین کردہ مختلف اوقات کے دوران موبائیل و انٹرنیٹ سروس بند رہیں گی۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موبائل فون سروس
پڑھیں:
پشاور میں 10 محرم تک موبائل فون سروس بند کردی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میںسیکورٹی اقدامات کے تحت 10 محرم الحرام تک موبائل فون سروس بند کردی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد سے یوم عاشور کی شب 10 بجے تک بند رہے گی۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سیکورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔