9 محرم الحرام : کراچی میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ نکالے جا رہے ہیں.
بعض شہروں میں موبائل سروس معطل اور حساس مقامات سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے لیاری میں حادثے کی جگہ رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس و مجالس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
—فائل فوٹونواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔
ملک بھر میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں، اس موقع پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر گامزن ہیں جبکہ اس دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
کراچی میں 9 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، اس سلسلے میں جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کراچی میں جلوس کے راستوں اور پشاور میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی بھی شکایات ہیں۔
کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، مرکزی جلوس میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔