پاکستانی طلبہ کی 2025 اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں عالمی سطح پر پذیرائی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستانی طلبہ کی ٹیموں نے فلپائن میں 2025 ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) سولیوشن چیلنج میں نمایاں اعزازات حاصل کیے ہیں۔
یہ عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے شرکت کرنے والی 750 سے زائد ٹیموں میں سے، اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ٹیم جیو جیما کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس مقابلے کے ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔
منیلا میں پاکستان کے سفارت خانے نے بتایاکہ جیو جیما کی ٹیم نے سیٹلائٹ امیجری اور مصنوعی ذہانت کو جیمنائی اے پی آئی کے ذریعے یکجا کرتے ہوئے ایک جدید نظام تیار کیا جو قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے ابتدائی وارننگ الرٹس اور خطرے کا تجزیہ فراہم کرتا ہے۔ ان کا یہ نظام جغرافیائی ٹیکنالوجی کے ذریعے جان بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس ٹیم میں احمد اقبال، حنزلہ بن یونس، خلیل الرحمٰن اور عبداللہ آصف شامل تھے، جنہیں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید اور مؤثر حل پیش کرنے پر سراہا گیا۔
نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (NUCES FAST) کی ٹیم i+1 نے بھی پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ٹاپ 10 فائنلسٹ ٹیموں میں جگہ بنائی۔ ان کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈاکیومنٹ کلاسفائر، جو Gemini ٹولز کے ساتھ تیار کی گئی، ایسے افراد کے لیے پیچیدہ تحریروں کو آسان بناتی ہے جو نیوروڈیورجنس کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ حل علم تک رسائی اور شمولیت کو فروغ دیتا ہے۔
پاکستان کی سفیر برائے فلپائن، ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے دونوں ٹیموں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا اور ان کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ آپ کی جدت، عزم اور عالمی سطح پر پہچان پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔‘‘
انہوں نے ان کامیابیوں میں تعلیمی اداروں، اساتذہ اور مقابلے کے منتظمین کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ کامیابیاں عالمی مصنوعی ذہانت اور جدت کے میدان میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا ثبوت ہیں۔
ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے مزید کہا کہ ’’یہ کامیابیاں پاکستان بھر کے ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجسٹ کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہیں کہ پاکستانی نوجوان دنیا کے اہم ترین چیلنجز، جیسے قدرتی آفات سے بچاؤ اور علم تک رسائی کے میدان میں قابل عمل حل پیش کر رہے ہیں۔‘‘
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت کی ٹیم کے لیے
پڑھیں:
پاک۔چین دوستی کے حوالے سے پاکستان کا موقف غیرمتزلزل ہے ، وزیراعظم
پاک۔چین دوستی کے حوالے سے پاکستان کا موقف غیرمتزلزل ہے ، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نےچا ئنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاک۔چین دوستی کے حوالے سے پاکستان کا موقف غیرمتزلزل ہے ،یہ موقف تاریخ میں گہری جڑیں رکھتا ہے اور صحیح معنوں میں دونوں ممالک کی تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کی حمایت ہمیشہ غیر مشروط رہی ہے ،
نہ ہی اس میں کبھی کوئی سیاسی عمل کارفرما رہا ہے۔پاکستان نے بھی اس دوستی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ ثابت قدم رہا ہے۔رواں سال 31اگست کو وزیر اعظم شہباز شریف نے 2025 کے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے دوران سی ایم جی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوسرے روز سفری سرگرمیوں میں اضافے کا رجحان برقرار سی ڈی اے نے جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان آئی ایم ایف کا 10اداروں کے قوانین میں ترامیم نہ لانے پر تحفظات کا اظہار، حکومت سے وضاحت طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم