Express News:
2025-07-03@16:19:36 GMT

کراچی والوں کے لیے موسم کے حوالے سے خوشی کی خبر

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں گرمی کے ستائے باسیوں کے لیے موسم کے حوالے سے خوشی کی خبر آ گئی۔

محکمہ موسمیات اور ماہرین نے کراچی میں رواں ماہ کے دوران 2 سے  3 بارشوں کے سلسلوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے شہر کا موسم جزوی طور پر خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

ماہرِ موسمیات انجم نذیر کے مطابق 9 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے، جب کہ جولائی کے وسط تک مزید ایک یا 2 اسپیل شہر کو متاثر کر سکتے ہیں۔

انجم نذیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے بعض دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں، جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں اس وقت مون سون بارشیں شدت کے ساتھ جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے شمال مشرقی اور بالائی حصوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے اور چراٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے، جب کہ موسم عمومی طور پر ابر آلود رہے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور سمندری ہوائیں مسلسل فعال رہنے کی توقع ہے، جو گرمی کی شدت کو کم کر سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں اس وقت صوبہ سندھ کے مشرقی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہی ہیں۔ آج اور کل کے دوران تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے، جب کہ بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو اور حیدرآباد میں بھی بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود، مرطوب اور گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں اور نمی کی موجودگی سے موسم قدرے خوشگوار ہونے کی امید ہے، تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ شہری مسائل سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی میں ہلکی بارش کے دوران کا امکان کی بارش

پڑھیں:

محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا

جاری بیان کے مطابق مون سون کے درمیانے درجے کے ہوائیں صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود،مرطوب جبکہ رات و صبح میں  ہلکی بارش بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔

آج سے 04 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ 

 بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، دادو، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات بارش کا امکان
  • پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، لاہور میں حبس برقرار رہنے کا امکان
  • کراچی میں 8 سے 11 جولائی کے دوران مون سون کی دوسری بارش ہوگی: محکمہ موسمیات
  • محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا
  • کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران بارش کا امکان
  • کراچی میں مطلع ابرآلود رہنے رات اور صبح میں ہلکی بارش کا امکان
  • کراچی: آج بھی موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
  • کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار
  • شہر قائد کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی