6 تا 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش اور آندھی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتِ حال کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد، لاہور، راول پنڈی، اٹک اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پشاور، دیر، سوات، چترال اور کوہستان سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ، ژوب، زیارت اور قلات سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسنے کے امکانات ہیں۔ مظفر آباد، وادی نیلم اور راولا کوٹ میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹھٹہ، بدین، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی میں آج سے 5 جولائی کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
باغوں کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر
لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت اور باغوں کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 702 تک پہنچ گیا ہے، ادھر لاہور کی فضا بھی مسلسل آلودہ ہے جہاں آج بھی اے کیو آئی 353 ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 934، فیصل آباد میں 491، ملتان میں 228 ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ پشاور کا اے کیو آئی 172 کو چھو گیا ہے، ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔