پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 903 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام پر پوائنٹس میں کچھ کمی ہوئی اور انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 847 کی سطح پر بند ہوا۔منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس نے گزشتہ روز کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1268 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 115 پر جا پہنچا۔کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس اب 1370 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 65 ہزار 218 پوائنٹس پر موجود ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انڈیکس ایک لاکھ

پڑھیں:

 کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر

اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔

سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔

اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔

مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع

سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا ایران کشیدگی کے اثرات: تیل کی قیمتوں میں تیزی، بٹ کوائن 2 ماہ کی کم ترین سطح پر
  • سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر