Jasarat News:
2025-10-04@16:42:53 GMT

انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 800 کی سطح پر بند ہوا

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-06-26
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی آئی ایم ایف کیساتھ توسیعی فنڈ سہولت کے دوسرے جائزے کی کامیابی کے امکان ،زیر گردشی قرضے ختم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات ،ایک سال کے دوران شرح سود میں ہونیوالی کمی اورریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی اپ گریڈ ہونے کے مثبت اثرات نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ نے نہ صرف 1لاکھ63ہزار900پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کیا بلکہ 163,800کی سطح پر بند ہونے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 119ارب روپے سے زاید کاا ضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ 48.

75فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 10انڈیکس میں 1590پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 162,257پوائنٹس سے بڑھ کر 163,847 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 548پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈٰیکس 50 ہزار 271پوائنٹس اور کے ایس ای ا?ل شیئرز انڈیکس 99ہزار380پوائنٹس سے بڑھ کر 1لاکھ5پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 119 ارب 79 کروڑ 39 لاکھ 20ہزار833روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 19162 ارب 20 کروڑ 13 لاکھ 52 ہزار661روپے ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 65ارب روپے مالیت کے 1ارب28کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعہ کو 70ارب روپے مالیت کے 1ارب71کروڑ حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر482کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 235کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،216میں کمی اور31کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام،کے الیکٹرک لمیٹڈ،حیسکول پیٹرول ،پاک الیکٹرون اور سنر جیکو پاک سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کا بھاو 293.03روپے بڑھ کر 10799.13روپے ہو گیا اسی طرح 115.43روپے کے اضافے سے سیفائر فائبرز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1269.70روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کا بھاو 1807.70روپے گھٹ کر 30500.31روپے ہو گیا اسی طرح 1404.97روپے کی کمی سے پی ا?ئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 25284.63روپے پر آ گئی۔

beta4admin25

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی

پڑھیں:

جیلٹ پاکستان کا اسٹاک مارکیٹ سے انخلا کا جائزہ لینے کا عندیہؔ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام ا ٓباد(کامرس ڈیسک) جیلٹ شیور پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی پیرنٹ کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی)کی جانب سے اپنی عالمی تنظیم نو کی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان میں کاروبار بند کرنے کے فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر اسٹاک مارکیٹ سے اپنے انخلا (ڈی لسٹنگ)کا جائزہ لے گی۔کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ جیلٹ پاکستان جلد ہی بورڈ اجلاس بلائے گی تاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ انخلاس سمیت کاروبار کی بندش کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لے۔

کامرس ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان
  • جیلٹ پاکستان کا اسٹاک مارکیٹ سے انخلا کا جائزہ لینے کا عندیہؔ
  • 100 انڈیکس کی شاندار رفتار، سٹاک مارکیٹ میں آج بھی 2 نئے ریکارڈز بن گئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
  • سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا
  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر
  • کاروباری ہفتے کا شان دار اختتام: اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی بلندی کا ریکارڈ قائم
  • اسٹاک ایکسچینج نے بلند ترین سطح پر ‘نیا ریکارڈ قائم
  • اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،ایک لاکھ 68 ہزارپوائنٹس کی حدبھی عبور
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا