پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک تولہ سونا 4 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-06-27
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک تولہ سونا 4لاکھ روپے سے تجاوزکر گیا ہے۔ جیولری کے شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ جغرافیائی کشیدگی اور معاشی اتار چڑھاؤ سے عالمی اور پاکستان کی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہیں۔پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اسکی فروخت بھی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو 5900روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کا ہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 5058روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 59ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3818ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد قاسم شکارپوری کے مطابق اگر فیڈ دوبارہ شرح سود کم کرتا ہے تو سونا اوپر چلا جائے گا۔ ہم پہلے ہی 25 بیسس پوائنٹ کی ایک اور کمی کی بات سن رہے ہیں اگر ایسا ہوا تو 4,000 ڈالر فی اونس اور ملکی سطح پر 4,50,000 روپے فی تولہ خریدنا پڑ جائیگا۔انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ تجارتی ٹیرف اور جاری علاقائی غیر یقینی صورتحال، بشمول افغانستان میں امریکی فوجی موجودگی، کو سونے کی مارکیٹ میں موجودہ بلند خطرے کے پریمیم میں اضافے کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔سونے کے دکانداروں کے مطابق پہلے گاہک شادی کے لیے 10 تولہ خریدتے تھے، اب وہ آدھے پریا اس سے بھی کم پراکتفا کرتے ہیں۔ کراچی کی سوسائٹی ویلفیئر جیولرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبداللہ عبدالرزاق چاند نے کہا کہ اب سونے کی طلب صارفین سے نہیں آ رہی۔ اب مرکزی بینک ہی اس کھیل کو بدل رہے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل- فلسطین تنازعے اور امریکی فیڈرل ریزرو کے حالیہ شرح سود میں کمی کو موجودہ تیزی کے بڑے عوامل قرار دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔