جیلٹ پاکستان کا اسٹاک مارکیٹ سے انخلا کا جائزہ لینے کا عندیہؔ
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام ا ٓباد(کامرس ڈیسک) جیلٹ شیور پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی پیرنٹ کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی)کی جانب سے اپنی عالمی تنظیم نو کی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان میں کاروبار بند کرنے کے فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر اسٹاک مارکیٹ سے اپنے انخلا (ڈی لسٹنگ)کا جائزہ لے گی۔کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ جیلٹ پاکستان جلد ہی بورڈ اجلاس بلائے گی تاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ انخلاس سمیت کاروبار کی بندش کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر) وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت کے تحت جاری تکنیکی مذاکرات سے جڑے مثبت توقعات نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا مگرٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 1لاکھ66ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے ا?گیا مگر 100سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 85ارب روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ 35.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس تقریباً 1 ہزار پوائنٹس کے اضافے سے 166,522 پوائنٹس پر جاپہنچا تھا۔ابتدائی خریداری کے بعد مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس تقریباً 900 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 65 ہزار کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں146پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 165,492پوائنٹس سے بڑھ کر 165,640پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح49 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 51ہزار36پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس1لاکھ542پوائنٹس سے بڑھ کر 1لاکھ1ہزار6پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 85 ارب 34 کروڑ84لاکھ10ہزار437روپے کا اضافہ ہوا اور سرمائے کا مجموعی حجم19343 ارب 16 کروڑ61لاکھ85ہزار900روپے ہو گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 69ارب روپے مالیت کے 1ارب63کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل جو 76ارب روپے مالیت کے 1 ارب 34کروڑ حصص کے سودے ہوئے تھے۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 173 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 287 میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سیکے الیکٹرک لمیٹڈ،بینک آف پنجاب ،پاک الیکٹرون ،ورلڈ کال ٹیلی کام اور پی ٹٰی سی ایل سر فہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کا بھاو 455روپے بڑھ کر 31265روپے ہو گیا اسی طرح 135.85 روپے کے اضافے سے سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت1494.33روپے پر جا پہنچی جبکہ پی ا?ئی اے ہولڈںگ کمپنی لمیٹڈ کا بھاو384.99روپے گھٹ کر 25600روپے ہو گیا اسی طرح 273.71روپے کی کمی سے رفحان معیض پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 10009.96روپے پر آگیا۔