کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے شاندار تیزی رہی، جس کے نتیجے میں کاروباری دنوں میں انڈیکس کے تمام ریکارڈزٹوٹ گئے۔

وزیراعظم کے حالیہ دورۂ چین میں اقتصادی پیشرفت، سی پیک فیز ٹو کے آغاز اور نئے سرمایہ کاری معاہدوں کے اثرات بازار حصص پر نمایاں دکھائی دیے جہاں گزشتہ ہفتے تاریخی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ متوازن خارجہ پالیسی اور عسکری ڈپلومیسی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہونے کے ساتھ سرمایہ کاری کی اہمیت بھی بڑھی جس نے مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 5659.

41 پوائنٹس کے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 154277.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 2251.88 پوائنٹس بڑھ کر 47499.67 پوائنٹس پر، آل شیئرز انڈیکس 2663.10 پوائنٹس اضافے سے 94348.18 پوائنٹس پر اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 11379.01 پوائنٹس اضافے سے 223849.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کے مجموعی سرمایے میں 4 کھرب 77 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کی مجموعی مالیت بڑھ کر 181 کھرب 33 ارب روپے سے زائد ہوگئی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پوائنٹس پر

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے  اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے  43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • اسٹاک مارکیٹ ہفتہ بھار دباؤ میں رہی، سرمایہ کاروں پر خدشات کے سائے گہرے
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
  • مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ
  • سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 5300 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟