پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروبار کا آغاز تاریخ ساز ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن  بازار حصص میں شاندار تیزی کا رجحان ہے اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے مظہر کے طور پر مارکیٹ میں  ہنڈرڈ انڈیکس بلند ہو رہا ہے۔ پیر کے روز  بازارِ حصص میں سودوں کی خرید و فروخت کا آغاز 308  پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، تاہم بعد ازاں  مارکیٹ میں 227 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 217 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔یاد رہے کہ پی ایس ایکس میں گزشتہ ہفتوں سے مسلسل تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس کے کئی ریکارڈ قائم ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی

پڑھیں:

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

 ایف آئی اے کراچی زون نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر  غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس میں حال ہی میں ایک غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ملزم محمد تنویر کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 18000 امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے۔

ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے جبکہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ترجمان ایف آئی اے

متعلقہ مضامین

  • فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں:محسن نقوی  
  • اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ابتدائی سیشن میں سست ٹریڈنگ
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
  • عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور پاک امریکا تعلقات کی بحالی عسکری قیادت کی وجہ سے ہوئی، بلوم برگ
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 1,300 پوائنٹس کا اضافہ
  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ کے بادل فضا میں 13 کلومیٹر تک بلند
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 40 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی، بلوم برگ
  • اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ