اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا شان دار آغاز، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز ریکارڈ ساز ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں کے ای ایس سی 100 انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔
پیر کے روز پی ایس ایکس میں 659 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 916 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں مزید تیزی کے نتیجے میں 791 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 018 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی بازارِ حصص میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جس کی وجہ سے مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا تھا۔ جمعہ کے روز ہنڈرڈ انڈیکس 1901 پوائنٹس کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 181 پوائنٹس کی سطح پہنچ گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوائنٹس کی کے نتیجے پہنچ گیا
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،ایک لاکھ 68 ہزارپوائنٹس کی حدبھی عبور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور100 انڈیکس میں 2398 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 39 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
تاہم دن کے اختتام پر کاروبار میں مزید تیزی آئی اور 100انڈیکس 2849 پوائنٹس کے اضافے کےساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 146 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 640 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔