اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس 152,000 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور حوصلہ افزا معاشی اعداد و شمار کے سہارے مارکیٹ نے نئی بلندیاں حاصل کر لیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دن کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 152,000 کی سطح عبور کرگیا۔
صبح 11 بج کر 20 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1,346.
سیمنٹ، کمرشل بینکس، کھاد ساز ادارے، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں رہی۔
انڈیکس میں وزن رکھنے والے اہم اسٹاکس جیسے حبکو، ماری پیٹرولیم، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، وافی، سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی ساردن گیس کمپنی، گرین زون میں ٹریڈ ہوئے۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان کیوں؟اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ کا موجودہ رجحان بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال اور مضبوط کارپوریٹ آمدنیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ خاص طور پر سیمنٹ سیکٹر میں زیادہ ڈسپیچز اور منافع کی وجہ سے نمایاں سرگرمی ہے۔
دوسری جانب بینکس نے کم شرح سود کے باوجود اپنی مضبوط آمدنی سے انڈیکس کو سہارا دیا ہے، جبکہ آٹو سیکٹر میں بھی بہتر فروخت کے باعث دلچسپی بڑھ رہی ہے۔
اس سے ایک روز قبل منگل کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریلی جاری رہی اور انڈیکس 1,004 پوائنٹس اضافے کے بعد 150,975.48 پوائنٹس پر بند ہوا، جو کہ 0.67 فیصد کا اضافہ تھا۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحالعالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز طویل المدتی بانڈز کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ ایشیائی مارکیٹس تک پہنچ گیا جبکہ حکومتی قرضوں اور معاشی نمو پر بڑھتی ہوئی تشویش کے باعث سونے کی قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی۔
جاپانی 30 سالہ گورنمنٹ بانڈ کی ییلڈ ریکارڈ 3.255 فیصد پر پہنچ گئی، جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی دیکھے گئے، امریکی منڈیوں میں منفی ڈیٹا کے بعد جاپان کا نکی انڈیکس بھی کمی کے ساتھ کھلا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس اعداد و شمار ایشیائی مارکیٹس پاکستان اسٹاک ایکسچینج خریداری کا رجحان سرمایہ کار کارپوریٹ معاشی نموذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس ایشیائی مارکیٹس پاکستان اسٹاک ایکسچینج خریداری کا رجحان سرمایہ کار کارپوریٹ اسٹاک ایکسچینج کا رجحان
پڑھیں:
کینیا: خشک سالی سے نمٹنے کے لیے گائے کی جگہ اونٹ پالنے کا رجحان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے گائے کی جگہ اونٹ پالنے کا رجحان بڑھنے لگا۔ گزشتہ 40 سال کی بدترین خشک سالی کے باعث ملک بھر میں بڑی تعداد میں گائے اور بیل مر گئے۔ ملک کو 2021 ء اور 2022 ء میں مسلسل کم بارش کاسامنا رہا،جس کے بعد نیم خانہ بدوش سامبورو برادری سے تعلق رکھنے چرواہوں نے دیگر مویشیوں کی جگہ صرف اونٹ پالنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ اونٹ خشک گھاس پر گزارا کر سکتے ہیں، ایک ہفتے سے زیادہ بغیر پانی کے رہ سکتے ہیں اور گائے کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ دودھ دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اونٹ شمالی کینیا جیسے علاقے میں ایک ناگزیر متبادل بنتے جا رہے ہیں۔