پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر) وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت کے تحت جاری تکنیکی مذاکرات سے جڑے مثبت توقعات نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا مگرٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 1لاکھ66ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے ا?گیا مگر 100سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 85ارب روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ 35.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے اضافے سے کے حصص کی
پڑھیں:
پاکستان میں بنکرنگ کےلیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری، جنید انوار چوہدری
وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری-فائل فوٹووفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کردیا گیا ہے، کراچی پورٹ پر پہلی عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا آغاز ہوگیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، بنکرنگ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے۔
جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ اب جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام دستیاب ہوگا، عالمی معیار کی بنکرنگ سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت بڑھے گی۔
وفاقی وزیر بحری امور نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ منظم بنکرنگ سروسز سے غیر ملکی شپنگ لائنز کی آمد بڑھے گی جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ مستقبل میں پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔
جنید انوار نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ میں عالمی حفاظتی اور آپریشنل اسٹینڈرڈز نافذ کردیے گئے ہیں، نئی سروس سے مرمت، سپلائیز اور میری ٹائم لاجسٹکس میں روزگار بڑھے ہوگا۔
وزیر بحری امور نے یہ بھی کہا کہ ایندھن کے معیار، دستاویزات اور شفافیت پر عالمی اصولوں کی مکمل پابندی ہوگی۔